Follow
WhatsApp

پی ٹی آئی نے اہم سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرا دی

پی ٹی آئی نے اہم سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلیمیاں مظہر شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق سابق ایم این اے میاں مظہر شاہ پیپلزپارٹی کی سابقہ ​​حکومت میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات رہے۔

مظہر شاہ نے بیرسٹر سردار شاہ کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی،پی ٹی آئی کی اس تقریب میں سابق ایم پی اے ظہور شاہ، ادریس خٹک، عاقب اللہخان، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔