گوجرانوالہ میں 9 مئی کے واقعات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جےآئی ٹی) کے پولیس ارکان ہفتہ کو پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سےتفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
گوجرانوالہ پولیس کے ڈی ایس پی حمید ورک اور انسپکٹر ضیافت نے اڈیالہ جیل میںسابق وزیر خارجہ سے تفتیش کی۔ قریشی سے 9 مئی کے واقعات میں ان کے کردار اورملوث ہونے کے بارے میں پوچھا گیا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
پوچھ گچھ ایک گھنٹے تک جاری رہی اور گوجرانوالہ پولیس جوابات ملنے کے بعد جیلسے روانہ ہوگئی۔



