نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے ون ڈے انٹرنیشنلمیں 100 وکٹیں لے کر اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بنگلور میں کھیلےگئے اہم میچ میں حسن علی نے ڈیون کونوے کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے 35 رنز بنانے کےلیے 39 گیندیں لیں۔
حسن علی اپنے 66ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں یہ کارنامہ انجام دینےوالے چوتھے تیز ترین پاکستانی باؤلر بن گئے۔ پاکستان اس وقت ورلڈ کپ میں نیوزیلینڈ کے خلاف اہم معرکے میں ہے اور اگر وہ کیوی ٹیم کو نمایاں مارجن سے شکستدینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
