فواد چودری کی گرفتاری کی وجہ سامنے آگئی

فواد چودری کی گرفتاری کی وجہ سامنے آگئی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات کی گرفتاری کے حوالے سے معلومہوا ہے کہ فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیاگیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے خلاف 20 اگست کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیاگیا تھا، فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کاالزام ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو وفاقیدارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جہاں سابق وفاقی وزیر کو پولیساہلکار ان کے بھائی کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے، فوادچوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ میرے بھائی چوہدری فواد کو اسلام آباد میں میرے گھر سے اس وقتاغوا کیا گیا جب وہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے ہمراہ ناشتہ کر رہے تھے۔کوئی وارنٹ گرفتاری یا حکم نامہ نہیں دکھایا گیا، مجھے فواد چوہدری کی حفاظتپر شدید تحفظات ہیں۔