Follow
WhatsApp

سابق وزیر اعظم عمران خان کے لئے بڑی خوشخبری

سابق وزیر اعظم عمران خان کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت کی بحالی کیدرخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 نومبر کو190 ملین پاؤنڈز سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقاتی کیسز میں پی ٹی آئیچیئرمین کی ضمانت کی بحالی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ جسٹس طارق محمودجہانگیری ایک ماہ کی چھٹی کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہوئے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نیب مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت عدمپیروی کے باعث خارج کر دی تھی۔ دو رکنی بنچ پہلے ہی چھ مقدمات میں چیئرمین پیٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔