نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعہ کو ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کےقافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے شہید ہونے والے 14سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔ وزیر اعظم کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا۔ شہداء نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیشکیا۔
مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اس کی افواج کے عزم کو کبھی پستنہیں کر سکیں گے۔
