Follow
WhatsApp

اہم سیاسی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اہم سیاسی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ایک اور سیاسی جھٹکا دیتے ہوئے جی ڈی اے کے رہنماعادل الطاف اور عدنان الطاف انڈ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

عادل الطاف اور عدنان الطاف انڈ نے کراچی میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپورسے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جی ڈی اے کے سابق رہنماؤں نےپیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، سید قائم علی شاہ اورسہیل انور سیال بھی موجود تھے۔