Follow
WhatsApp

سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے بڑی مدد

سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے بڑی مدد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین ریال عطیہکرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20 ملین ریالعطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد محمدنے فلسطین کے جنگ زدہ عوام کے لیے چندہ مہم شروع کی ہے اور پہلے قدم کے طور پراجتماعی طور پر 50 ملین ریال جمع کیے ہیں۔

یہ امداد غزہ اور اسرائیل کے مغربی سرحدی علاقوں میں تنازعات سے متاثرہفلسطینی آبادی کو ادویات، خوراک اور ضروری اشیاء فراہم کرنے کے لیے استعمال کیجائے گی۔ عوام کی مدد کے لیے چندہ کنگ سلمان سینٹر کی ویب سائٹ پر جمع کیاجائے گا۔

سعودی عرب کے امدادی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہیہ عطیہ مہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں سعودی عرب کے نمایاں کردار کواجاگر کرتی ہے۔