قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔ تاہم اسحوالے سے حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔
پاکستان کا آج صبح بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں پریکٹس کا شیڈول ہے، شادابخان کی پریکٹس کے حوالے سے بھی فیصلہ صبح کیا جائے گا۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہشاداب خان کی انجری میں بہتری آرہی ہے اور پی سی بی ان کی جگہ متبادل بولر کیدرخواست نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران سر میں انجری کاشکار ہوئے تھے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 4 نومبر کو بنگلور میں کھیلاجائے گا۔
