پیٹرول کی قیمت میں کمی

پیٹرول کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا، امریکی خام تیل تقریباً 80 ڈالر فی بیرلتک گر گیا۔ خام تیل 55 سینٹس کمی کے ساتھ 80.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہاہے، لندن برینٹ آئل 35 سینٹ کمی کے ساتھ 84.70 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے، امریکیفیڈرل ریزرو نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر گرنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے خام مال کی قیمتوں میں 20سے 25 فیصد تک کمی ہوئی، پیداواری لاگت میں کمی کے باعث صنعتکاروں نے بھی بندیونٹ کھول لیے۔ 2600، فیبرک سافٹنر کی قیمت 12 سو روپے سے کم ہو کر 9 سو روپےفی کلو ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان کیا تھا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔ پیٹرول کیقیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسےفی لیٹر برقرار رہے گی۔