Follow
WhatsApp

اہم اسلامی ملک کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان

اہم اسلامی ملک کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعلان

آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و آزاد کشمیر کےمعاملے پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

آذربائیجان کے صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر علی یف نے پاک فوج کےکمانڈر عاصم منیر سے ملاقات کی جو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ملاقات میں علی یاف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان عسکریشعبوں سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آذربائیجان کی سرزمین پر آرمینیائی قبضے کے دورانپاکستان کی حکومت اور عوام کے آذربائیجان کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہیں۔