شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں منگل کو العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈےپر میزائل داغا گیا۔
لبنانی المیادین نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ حملہ بھاری قلعہ بند امریکی اڈوںپر ہونے والے بھاری بم حملوں کا ایک حصہ تھا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومنرائٹس کے مطابق دھماکے سے شام میں اقوام متحدہ کا سب سے بڑا اڈہ لرز اٹھا۔
منگل کو دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں العمر آئل فیلڈ کے قریب زور داردھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے عرب میڈیا کےحوالے سے خبر دی ہے کہ اس واقعے سے عین قبل منگل کو شام اور عراق میں امریکیفوجی اڈوں پر حملے ہوئے۔
عین الاسد کے عراقی اڈے پر حملہ کچھ ہی دیر بعد عراقی باغیوں کی جانب سے کیاگیا، جنہوں نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی دو ڈرونز کی مدد سےکی گئی۔
اس کے علاوہ شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کونیکو گیس فیلڈ اور العمرگیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

