ایف بی آر کی انتہائی بڑی کامیابی

ایف بی آر کی انتہائی بڑی کامیابی

ایف بی آر نے 4 ماہ میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، آئی ایم ایف کاہدف باآسانی حاصل کر لیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 2700 ارب روپے سے زائدٹیکس وصول کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ایف بی آر نے رواں مالی سالکے 4 مہینوں میں 2,748 ارب روپے کے ریونیو اکٹھے کیے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سالکے اسی عرصے کے 2,159 ارب روپے کے محصولات کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔

بیان کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار682 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 66 ارب روپے زیادہ جمع کیے، ایفبی آر نے اکتوبر میں 707 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے جب کہ ٹیکس وصولیوں کاہدف 2 ہزار 682 ارب روپے تھا۔ اکتوبر 516 ارب روپے تھا۔