عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانیوں لئے اہم پیغام

عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانیوں لئے اہم پیغام

یہ پیغام سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھیجا گیا جو اسوقت اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔

عمران خان کے خطاب کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئین کی پاسداری کرنا عدلیہاور وکلاء کا فرض ہے جو ہمارے ملک کی خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔ لہٰذا،قانونی برادری کو پاکستانی عوام کے حقوق کے لیے ایک تحریک شروع کرنی چاہیے اورایک ایسی تحریک کی قیادت کرنی چاہیے جو عوام کے ووٹ ڈالنے، اپنے لیڈروں کاانتخاب کرنے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے بنیادی حقوق کو قبول کرے۔

لوگوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق ہے اور یہ بنیادی حق آئین میں درجہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ پاکستان ایکنازک دور سے گزر رہا ہے جہاں ہمارا قانونی نظام مزید بگڑ رہا ہے۔