عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا سیاسی اتحاد

عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا سیاسی اتحاد

عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے درمیان ممکنہ اتحاد کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سینئر صحافی اعزاز سید نے صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی آئیپنجاب کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی سندھ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اوردونوں جماعتیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں ناممکن کو ممکن میں بدلنے کیصلاحیت ہے۔ جیو نیوز پر گفتگو کے دوران اعزاز سید نے نشاندہی کی کہ سیاست میںکم ہوئی دشمنی کی وجہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عدم موجودگی ہے۔

عمران خان اس وقت جیل میں ہیں، اور سیاسی ماحول خاص طور پر سیاسی بیان بازیمیں کمی کے بعد محاذ آرائی کم ہو گیا ہے۔