پاکستان اپنی تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی (RMB) کے استعمال کوبڑھانے کا خواہاں ہے۔ ان جذبات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نےاسلام آباد میں چینی کرنسی (RMB) لین دین کی کلیئرنس کے لیے قائم کیے گئے بینککی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی شراکت دار اور کئی سالوں سے سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے۔ اس تقریب میںچین میں پاکستان کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
پاکستان میں آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے قیام سے پاکستان اور چین کے درمیانسرحد پار تجارت اور تعاون کو آسان بنانے کی توقع ہے جس سے مختلف شعبوں اورکاروباروں کو فائدہ پہنچے گا۔
