شیخوپورہ کے قریب ایم ٹو موٹروے پر کوسٹر کی ٹکر سے موٹروے پولیس کا پٹرولنگاہلکار جاں بحق پولیس کے مطابق سب انسپکٹر فیاض حسین شاہ نے لین کی خلاف ورزیپر کوسٹر کو رکنے کا اشارہ کیا۔
جلال پور بھٹیاں سے آنے والی کوسٹر نے پٹرولنگ آفیسر کو ٹکر مار دی۔ جس کےنتیجے میں اہلکار شدید زخمی ہوا اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے مطابق فیاض شاہ انتہائی ایماندار اور پیشہ ور افسر تھا۔
