ڈالر کی قیمت میں ردبدل

*Click the Title above to view complete article on https://timesofislamabad.com/.

2023-10-30T15:16:39+05:00 News Desk

امریکی ڈالر کی مضبوطی اس بار بھی برقرار رہی۔ آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک سیکٹر میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے اور 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 200 سے زائد اضافے کے ساتھ 51 ہزار 156 پوائنٹس پر آگیا۔

View More News