امریکی ڈالر کی مضبوطی اس بار بھی برقرار رہی۔ آج کاروباری دن کے آغاز پرانٹربینک سیکٹر میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کااضافہ ہوا، جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے اور 80 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان رہا اور 100 انڈیکس 200 سے زائد اضافے کے ساتھ 51 ہزار 156 پوائنٹس پرآگیا۔



