ترک صدر ایردوان کا اسرائیل کے خلاف غضبناک بیان

ترک صدر ایردوان کا اسرائیل کے خلاف غضبناک بیان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو جارح قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ حماس دہشت گردتنظیم نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو دہشت گرد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دینے کی تیاری کر رہےہیں۔ اسرائیل فلسطین میں کیسے آیا؟ ترک یہ جانتے ہیں۔

رجب طیب اردگان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ایک قابض طاقت ہے اور غزہ میں نسلکشی کا ذمہ دار ہے۔ کیا مغربی ممالک مزید صلیبی جنگیں چاہتے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھیں کہ اگر ایسے اقدامات کیے گئے تو ترک عواموہاں جا کر لڑیں گے جیسا کہ انہوں نے لیبیا اور کاراباخ میں کیا تھا۔