ملک میں یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5 روپے سے 19روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار ہوگی، جسکی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تیل عالمی منڈی میں 101 ڈالر فی بیرل سے 99 ڈالر فی بیرل پرآگیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 10.5 روپے کا اضافہبھی ہوا ہے۔

