معروف شخصیت کو جان کا خطرہ

معروف شخصیت کو جان کا خطرہ

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاںموصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر اس نے ان کے مطالبات پر عمل نہیں کیا تواسے گولی مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ایک نامعلوم شخص نے مکیش امبانی کو جانسے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

ای میل موصول ہونے والی ممبئی پولیس نے مکیش امبانی کے باڈی گارڈ کی اطلاع پرایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔