پاکستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے

پاکستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے

رات کے وقت زلزلہ آیا اور کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ خیبرپختونخوا میںزلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعے کی شام ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں کئی مقامات پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے مکین خوف کے مارے اپنے گھروں اور عمارتوںسے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا اور زلزلے کی شدت 5پوائنٹس بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تھے۔ یاد رہے کہ ڈچ جیولوجیکل سروے ایجنسی سولر سسٹم جیومیٹری سروس (SSGS)نے چند روز قبل پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں چمن فالٹ پرایک زور دار زلزلہ آئے گا۔