بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں تبدیلی آئی ہے۔
جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1450 روپے فی تولہاضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 210,000 روپے فی تولہ ہو گئی۔ 10 گرامسونے کی قیمت 180,410 روپے اور 22 کیرٹ سونے کے 10 گرام کی قیمت 165,380 روپےکو چھو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1986 ڈالر تک پہنچ گئی۔
