جمعرات کی صبح کاروباری دن کا آغاز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کیقدر میں مزید اضافے سے ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 37 پیسے اضافےکے ساتھ 280.25 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔
تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر مستحکم رہا۔ ایک روز قبل بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.88 روپے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں50 پیسے اضافے کے ساتھ 282 روپے کا ہوگیا۔
کراچی میں فاریکس ڈیلرز کے مطابق، منگل کی صبح کے تجارتی سیشن میں، امریکیڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 38 پیسے کی کمی کے بعد 279.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاتھا۔ منگل کو دیر سے تجارتی سیشن میں، امریکی ڈالر 31 پیسے اضافے کے ساتھ279.43 روپے پر بند ہوا۔
