عمران خان سے ’مدر آف آل ڈیلز ‘ ہو گی

*Click the Title above to view complete article on https://timesofislamabad.com/.

2023-09-25T18:35:00+05:00 News Desk

عمران خان linkسے ’مدر آف آل ڈیلز ‘ ہو گی۔اب قیدی نمبر 804 پکڑائی نہیں دے رہا،سنبھالا نہیں جا رہا تو اس سے سبق سیکھیں۔سب کو ساتھ لے کر چلیں اور اگر اب تصادم ہوا تو ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مغربی ممالک کے وفد نے پوچھا کہ عمران خان linkاور اسٹیبلشمنٹ میں کیا چل رہا ہے۔میں کہا یہ عاشق اور معشوق کی لڑائی ہے جس میں معافی تلافی ہو جاتی ہے۔عمران خان linkویسے بھی یوٹرن کے ماہر ہیں،معتبر الیکشن linkکرانے ہیں تو بشمول پی ٹی آئی linkکسی کو باہر نہیں رکھ سکتے۔پی ٹی آئی link کا انتخابات linkمیں کردار ہے۔ مشاہد حسین linkنے مزید کہا کہ تاریخ کے حساب سے نوازشریف linkکی خواہش ممکنات میں سے نہیں ہے۔

ملٹری اسٹیبلشمنٹ کبھی نہیں چاہے گی ان کے بندے کا احتساب کوئی اور کرے۔اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے اور وہ یہ فیصلہ ہونے نہیں دیں گے۔گذشتہ ڈیڑھ سال ن لیگ linkکی حکومت تھی، کوئی ایکشن لینا تھا تو اس وقت لیتے۔جنرل یحیحٰی کو ریاستی اعزاز ملا اور پرویز مشرف linkکو بھی آپ روک نہیں سکے تھے۔نوازشریف linkکا گلہ جائز ہے، 2017میں زیادتی ہوئی اور یہ رجیم چینج تھا۔

میں نے نوازشریف linkسے کہا تھا کہ چئیرمین نیب کے خلاف ریفرنس لائیں۔نواز شریف linkنے مجھے کہا آپ ریفرنس تیار کریں،میں نے ریفرنس تیا ربھی کر لیا تھا۔اگلے ہی روز ان کے وکیل ڈر گئے،اس وقت کے چیف جسٹس linkناراض ہو گئے۔میں نے نوازشریف linkکو کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو وکیلوں کی بات نہ سنیں۔مشاہد حسین linkنے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف linkجنرل قمر جاوید کی ایکشٹینشن کے لندن والے فیصلے کے گناہ میں شریک نہیں تھا۔سیاستدان کئی مرتبہ مرتے، گرتے اور ہارے ہیں پھر واپس آ جاتے ہیں۔

View More News