پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی دریافت کی گئی ہے، برنٹ خام آئلکے مستقبل کے سودوں میں 2.02 ڈالر یا 2.2 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 90.14ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماسکے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہوگئیں، جس سےسپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہوگئے ہیں۔

انٹر بینک سے اہم خبر آئی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمیکی بنا پر یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5فیصد کم ہوکر 85.89 ڈالر فی بیرل رہی ہے۔

دوسری جانب، ماہرین کے مطابق، خام تیل میں رسک پریمیم کا خطرہ ایک بار پھربڑھ گیا ہے، اور جب تک حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم نہ ہوتی، تیل کیقیمتوں میں کشیدگی کے خدشات پر اضافے کا خطرہ مسلسل بنا رہے گا۔