پاکستانی عوام لئے ایک اور بُری خبر

پاکستانی عوام لئے ایک اور بُری خبر

اسلام آباد: ایل این جی کی قیمتیں مہنگی ہوگئی ہیں، اوگرا نے نئی قیمتوں کیتصدیق کر دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی نارڈرنکیلئے ایل این جی کی قیمت اب 49 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ سوئی سدرنکے لئے ایل این جی نے قیمت 50 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی نارڈرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت اب 13.33 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی نے نئی قیمت 13.87ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں سوئی نارڈرن کیلئے قیمت 12.83 ڈالر تھی جبکہ سوئی سدرنکیلئے ستمبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.36 ڈالر تھی۔ اوگرا کی جانب سے جارینوٹیفکیشن کے مطابق، آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق 1 اکتوبر سے ہوگا۔