مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں احتسابعدالت میں سرنڈر کردیا، عدالت نے نواز شریف کی ضمانت منظور کرلی اور حاضریلگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دی.
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 4 سال بعد احتساب عدالت پیش ہوئی، انہوںں نے عدالت میں سرنڈر کر دیا.جج محمد بشیر نے نواز شریف کو حاضری کیلئے روسٹرم پر بلایا، اور نواز شریف کیحاضری لگا دی.
عدالت نے نواز شریف کی 10 لاکھ روپے کی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، نیبپراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف نے سرنڈر کردیا. ان کے وارنٹ مسترد کردیں،وارنٹ مسترد ہونگے تو ٹرائل جاری رہے گا.
عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ بھی منسوخ کردیا اور حاضری لگانے کے بعدنواز شریف کو جانے کی اجازت دی. عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر نقول تقسیم کیجائے گی
عدالت نے جائیداد ضبطگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کیا 20 نومبر کوجائیداد ضبطگی کی درخواست پر دلائل طلب کی اور کیس کی سماعت ملتوی کی، سابقوزیراعظم نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف روانہ ہو گئے

