احتساب عدالت اسلام آباد نے قائد ن لیگ کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلافتوشہ خانہ ریفرنس کی آج کی سماعت کا چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق، نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی آج کی سماعت کاتحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے، نواز شریف کی جانب سے تین درخواستوں پر تحریریفیصلہ جاری کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے آج کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتملتحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔
نواز شریف کی جانب سے ضم املاک کو بحال کرنے کی درخواست درج کی گئی، نیب کونواز شریف کی ضم املاک کو بحال کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی حاضری کے لئے وارنٹ تھے جو عدالتمیں پیش ہوئے، نیب کے مطابق نواز شریف کی گرفتاری درکار نہیں ہے، وارنٹ کامقصد پورا ہو چکا ہے، نیب کے بیان اور دلائل کے مطابق نواز شریف کے وارنٹمنسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں سرنڈرکر دیا۔
نواز شریف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے، جج محمد بشیرنے نواز شریف کو روسٹرم پر بلایا، جج محمد بشیر نے نواز شریف کو حاضری لگانےکے بعد جانے کی اجازت دی، عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم کی ضمانت10 لاکھ روپے میں منظور کر لی، نواز شریف حاضری لگانے کے بعد کمرہ عدالت سےروانہ ہو گئے۔



