ہولناک ٹرین حادثہ، 115 افراد ہلاک اور زخمی

ہولناک ٹرین حادثہ، 115 افراد ہلاک اور زخمی

بنگلہ دیش میں پیر کو ہونے والے ٹرین حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرینمخالف سمت سے سفر کرنے والی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنےوالوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں مشرقی قصبے بھیرابمیں پیش آیا۔ اس حادثے میں دو کاریں پٹری سے اتر گئیں۔ امدادی کارکنوں کا کہناہے کہ الٹنے والی گاڑی کے نیچے لاشیں اب بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

بنگلہ دیش میں ٹرین حادثات عام ہیں اور اکثر خراب سگنلنگ، لاپرواہی، پرانےٹریک یا دیگر خستہ حال انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہوتے ہیں۔