پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کے فینز لئے اچھی خبر

پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کے فینز لئے اچھی خبر

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے گرین شرٹ کے سابق کھلاڑیمحمد عامر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بائیں ہاتھ کے باؤلرز میں پاکستان کے اب تک کےسب سے بڑے بین الاقوامی باؤلر بن گئے ہیں۔

23 سالہ نوجوان نے جمعہ کو بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے 18ویں میچمیں یہ کارنامہ انجام دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی کی 259وکٹیں تھیں جو کہ عامر کی تعداد کے برابر تھیں۔

اس میچ میں اپنی پہلی دو وکٹیں لے کر عامر کو پیچھے چھوڑنے کے بعد وہ باضابطہطور پر بین الاقوامی وکٹوں کے لحاظ سے گرین جرسی میں ٹاپ لیفٹ ہینڈر بن گئےہیں۔ شاہین آفریدی نے جمعہ کو 264 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔

اب وہ محمد عامر کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں جن کی 264 وکٹیں ہیں۔ شاہین آفریدی نےجمعہ کو پانچ وکٹوں کے ساتھ اپنی بین الاقوامی وکٹوں کی تعداد 264 تک پہنچائی۔شاہین آفریدی نے 127 میچوں (145 اننگز) میں کل 264 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیںجبکہ عامر نے 147 میچوں (177 اننگز) میں 259 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی باؤلرز میں بین الاقوامی وکٹوں کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوںنے 460 میچوں (532 اننگز) میں 916 وکٹیں حاصل کیں۔ 2019 ورلڈ کپ کے دوران،شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف 6/35 کے اپنے بہترین باؤلنگ فیگرز حاصلکیے۔

وہ شاہد آفریدی کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں دو بارپانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لیں۔ جمعہ کو ان کے 5/54 کے اعداد و شمار 2023 کےورلڈ کپ کے بعد بولرز میں سب سے بہتر ہیں۔