الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا

الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا

سابق نائب صدر علماء ونگ مسلم لیگ ن پنجاب قاری محمد شکیل نے استحکام پاکستانپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ملک صابر نے بھی استحکامپاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،دونوں نے جنرل سیکرٹری استحکامپاکستان پارٹی (آئی پی پی )لاہور ڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی اور پھرشمولیت کا بھی اعلان کر دیا-

جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن میاں خالد محمود نے انہیں پارٹی مفلرز پہنائے،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے قاری شکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے استحکام پاکستان پارٹیمیں شمولیت باعث اعزاز ہےدوسری جانب پروفیسر مک صابر حسین کا کہنا تھا کہبیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پہ مکملاعتماد ہے، میاں خالد محمود کی زیر قیادت پارٹی کے دست و بازو بنے ہیں

قاری شکیل کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام کی ترجمان پارٹیہے،آئی پی پی کو فعال بنانے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کر دیں گے