فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائججاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2.77 فیصد رہی۔ 18,141امیدواروں میں سے 12,792 نے امتحان میں شرکت کی، جبکہ صرف 354 امیدوار ہیکامیابی حاصل کر سکے۔
یہ کامیاب امیدوار اب اگلے مرحلے، یعنی انٹرویوز، میں حصہ لیں گے،جس کے بعد انکی حتمی فہرست اور مختلف گروپس میں تقرریوں کا اعلان کیا جائے گا۔ سی ایس ایسپاکستان کا سب سے مشکل اور مقابلے کا امتحان سمجھا جاتا ہے، جس میں ہر سالہزاروں طلبہ اپنی قسمت آزماتے ہیں لیکن کامیابی صرف چند ایک کے حصے میں آتی ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرویوز کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں شروع ہوگا، جو کئی ماہ پرمحیط ہوسکتا ہے۔ اس دوران امیدواروں کی شخصیت، عمومی علم، تجزیاتی صلاحیت اورفیصلہ سازی کی قابلیت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ایف پی ایس سی کی جانب سےحتمی میرٹ لسٹ انٹرویوز کی تکمیل کے بعد جاری کی جائے گی، جس کے تحت کامیابامیدواروں کو مختلف وفاقی محکموں اور سروس گروپس میں تعینات کیا جائے گا۰
