مسلمانوں کے لیے خوشخبری: سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کے حوالے سے بڑا مثبت اقدام

مسلمانوں کے لیے خوشخبری: سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کے حوالے سے بڑا مثبت اقدام

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگیکو مزید سہل بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے *نسک عمرہ* آن لائن سروسکا آغاز کردیا ہے۔ اس سہولت کے تحت بیرونِ ملک مقیم زائرین اب کسی ایجنٹ یاثالث کے بغیر براہِ راست ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم زائرین کو نہ صرف ویزا کے لیےبراہِ راست درخواست دینے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ رہائش، ٹرانسپورٹ اورٹورز جیسی سہولتیں بھی آن لائن بُک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ صارفین اپنی ضرورتکے مطابق مکمل یا الگ الگ پیکجز کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام خدمات *linklink* کے ذریعے دستیاب ہوں گی جہاں چند آسان مراحل مکملکرنے کے بعد زائرین اپنی سہولت کے مطابق تمام انتظامات کر سکیں گے۔

سرکاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نسک عمرہ پلیٹ فارم کا مقصد خدمات کےمعیار کو بلند کرنا اور زائرین کے سفر کو زیادہ سہل اور یادگار بنانا ہے۔ یہاقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کے تحت زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کوحرمین شریفین کی زیارت کا موقع فراہم کرنے اور حج و عمرہ کی سہولیات کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف زائرین کے لیے آسانی پیدا کرے گا بلکہغیر ضروری اخراجات اور بروکری نظام کے خاتمے میں بھی مددگار ہوگا، جبکہ اس سےسعودی عرب آنے والے زائرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ عالمِ اسلاممیں اس اقدام کو زائرین کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا جارہا ہے۔