Follow
WhatsApp

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے متعلق سٹیٹ بینک سے اہم خبر آگئی

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے متعلق سٹیٹ بینک سے اہم خبر آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 کروڑ40 لاکھ ڈالر تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 849 ملین ڈالر تھا،رواں مالی سال 23 جولائی سے 23 اکتوبر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 59 کروڑڈالر رہا جب کہ جولائی سے اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال 3 ارب10 کروڑ تھا۔ یہ 7 ملین ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 23 کروڑ 50لاکھ ڈالر تھا، مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔