پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹیٹی پی) کے اہم کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ کارروائیاں صوبے کے مختلف اضلاع میں کی گئیں جن میں راولپنڈی، سرگودھا،بہاولپور، پاکپتن اور ساہیوال شامل ہیں۔ ٹی ٹی پی کا بااثر کمانڈر سلمان کوبہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،اسلحہ اور خودکش جیکٹس بنانے کا سامان برآمد کر لیا گیا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ مبینہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہبندی کر رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 1,136 کومبنگ آپریشنز میں 132 مشتبہافراد کو گرفتار اور 46,467 سے پوچھ گچھ کی گئی۔

