21 اکتوبر کو پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وہاں اتریں گے۔ لاہور کے باسی ان کا استقبال پھولوں سے کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نجی ایئرلائن سے اس بارے میں رابطہ کیا گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی کمپنی کو اجازت دے دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دوپہر 3 بجے دو طیارے ڈیڑھ گھنٹے تک شہر لاہور پر پھول برسائیں گے۔
