سوزوکی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انوینٹری کی کمی کی وجہ سے اپنی آٹومینوفیکچرنگ کی سہولت کو بند کر دے گی، اس اعلان میں ٹویوٹا اور ہونڈا کاساتھ دے گی۔
کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ 25 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک آٹوموٹو مینوفیکچرنگ کیسہولت کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم، کمپنی اس وقت کے دوران موٹرسائیکلوں کی پیداوار جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ انڈس موٹر کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ماہ کے لیے ٹویوٹاگاڑیوں کی پیداوار روک دے گی، اور یہ پلانٹ اب سے 17 نومبر تک بند رہے گا۔

