روس کا فلسطین کی مدد میں بڑا قدم

روس کا فلسطین کی مدد میں بڑا قدم

ماسکو: جمعرات کو ماسکو میں ہنگامی حالات کی وزارت نے اعلان کیا کہ روس نے غزہکی پٹی میں شہریوں کی مدد کے لیے 27 ٹن امداد بھیجی ہے۔

امداد، جس میں گندم، چینی، چاول اور پاستا جیسی اشیائے ضروریہ شامل تھیں، کوایک خصوصی طیارے میں لاد کر ماسکو کے قریب رامینسکوئے کے ہوائی اڈے سے مصریشہر العریش کے لیے اڑایا گیا۔ ایک پریس ریلیز میں نائب وزیر الیا ڈینسوف نےکہا کہ “ایک خصوصی طیارہ ماسکو کے قریب رامینسکوئے کے ہوائی اڈے سے مصر میںالعریش کے لیے روانہ ہوا ہے۔

مصری ہلال احمر روس سے انسانی امداد وصول کرے گا اور اسے غزہ کی پٹی تکپہنچائے گا۔” . یہ اقدام غزہ کے جاری بحران کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جہاںاسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں کے نتیجے میں دس لاکھ افراد اپنے گھروں سے بےگھر ہو چکے ہیں۔