کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے وارننگ جاری کی ہے کہ مکران سے 50کلومیٹر جنوب میں واقع سب سی ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن کے باعث قریبی علاقے میںزلزلہ اور سونامی آسکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مبینہ طور پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بحیرہعرب میں ممکنہ زلزلے کے خطرات موجود ہیں لیکن ان خطرات کی وجہ سے زلزلے کیمکمل پیش گوئی کرنا ناممکن ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق مکران سے 50 کلومیٹر جنوب میں ٹیکٹونک پلیٹ جنکشن ہےاور یہ جنکشن قریبی علاقوں میں زلزلے اور سونامی کا باعث بن سکتا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس خطے میں پہلے بھی 8 شدت کا زلزلہ آ چکا ہے اوراگر دوبارہ ایسا ہوا تو کراچی سونامی کی زد میں آ سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ گزشتہ رات کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3+2+شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا اورآج صبح 10 بجے کے قریب ایرانی ساحلی شہر بند عباس میں 5+3شدت کا زلزلہ محسوسکیا گیا۔
