پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھائی۔بھارت میں کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر فلسطینیجھنڈے لگا کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، اور افتخاراحمد نے فلسطینی پرچم لہرائے۔ مزید برآں، ڈومیسٹک میچز میں حصہ لینے والےپاکستانی کرکٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلسطینی جھنڈے بھی پوسٹ کیے گئے ہیں۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ (پہلے ٹویٹر) پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علینے بھی فلسطینی پرچم کی تصویر شیئر کی۔
خیال رہے کہ بنگلورو میں جمعہ کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اور اہم میچمیں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ محمد حارث نے پریکٹس میں حصہ نہیںلیا تاہم شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، زمان خان اور سلمان آغا نے حصہ لیا۔
