پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کےمطابق نواز شریف کو پاکستان واپسی پر سیدھا جیل جانا پڑے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کو انٹرویو دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ نواز شریف کی دو سزائیں ان کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ جس کے بعد وہ اپنی قانونیکارروائی کر سکتے ہیں۔

