اسرائیلی فوج کی ہسپتال پر وحشیانہ بمباری میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے جس کے جواب میں حماس نے جارحیت شروع کر دی ہے۔
حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے راکٹ فائر کر کے سینکڑوں فلسطینیوںکو ہسپتالوں میں شہید کر دیا ہے۔ حماس کے مطابق R160 راکٹ شمالی شہر حیفہ پرفائر کیے گئے۔ جرمن وزیر اعظم اسرائیل میں راکٹ سائرن سے گھرے ہوئے سفارت خانےمیں چھپے ہوئے ہیں۔
حماس کی جانب سے فائر کیے گئے متعدد راکٹوں کو آئرن ڈوم کے ذریعے فضا میںگرائے جانے کے علاوہ، اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کی جانب سے فائر کیاگیا ایک راکٹ جنوبی شہر سڈروٹ میں گرا۔
فلسطینی ڈاکٹر کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد بھی اسپتال میں آگ لگی ہوئی ہے۔ہسپتالوں پر حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔
شمالی غزہ کے ڈاکٹر حسام ابو عافیہ کا دعویٰ ہے کہ ہسپتالوں پر بمباری جنگیجرم ہے کیونکہ ہم زخمی ہونے والی ماؤں اور بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
