متعدد مظاہرین بیروت میں امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے-
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لبنانی سکیورٹی فورسز نے انہیں واٹر کینن اور آنسو گیس سے پسپا کیا۔ شمالی بیروت کے ایک مضافاتی علاقے میں مشن سے سینکڑوں میٹر (گز) سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کو سفارت خانے کے احاطے تک جانے سے روک دیا۔
جب کہ کچھ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے، دیگر نے سیکیورٹی گارڈز پر پتھراؤ کیا، جنہوں نے انہیں آنسو گیس اور واٹر کینن سے پیچھے ہٹا دیا۔
