غزہ کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔اقوام متحدہ کی ایک قرارداد جس میں غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کامطالبہ کیا گیا تھا اور حماس کے اسرائیل کے خلاف حملوں اور شہریوں کے خلاف ہرقسم کے تشدد کی مذمت کی گئی تھی، امریکہ نے اسے ویٹو کر دیا تھا۔
امریکہ نے اس قرارداد کو مسترد کر دیا جو برازیل نے پیش کی تھی۔ قرارداد کےحق میں سلامتی کونسل کے 15 میں سے 12 ووٹ آئے۔ برازیل کی قرارداد میں غزہ کےلیے انسانی امداد کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکا نے غزہ میں مخاصمت کے خاتمےکا مطالبہ کرنے والی قرارداد کو بھی ویٹو کردیا۔
تل ابیب میں نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ “میںاسرائیل کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکہ کے پاس آپ کے دفاع کے سوا کوئی چارہنہیں ہے۔ میں سب پر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آزادی آخر کار دہشت گردی پر فتححاصل کرے گی۔”
صدر جو بائیڈن کے بقول اسرائیل تنہا نہیں، امریکہ یہودیوں کی حمایت کرتا ہےاور اسرائیل کے علاوہ یہودیوں کے لیے دنیا میں کوئی دوسرا ملک نہیں ہے۔
