عرفان پٹھان کا ایک بار پھر شاہد آفریدی پر وار، متنازعہ بیان سے نیا تنازع کھڑا

عرفان پٹھان کا ایک بار پھر شاہد آفریدی پر وار، متنازعہ بیان سے نیا تنازع کھڑا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اگست ، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے ایک بھارتی پروگرام میں شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی تلخی کو یاد کرتے ہوئے غیر شائستہ زبان استعمال کی، جس پر کرکٹ حلقوں نے شدید تنقید کی ہے۔

عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا کہ 2006 کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی سے لاہور کی پرواز میں شاہد آفریدی نے ان کے بال بگاڑ کر مذاق کیا اور تلخ جملے کسے، جس پر وہ برہم ہو گئے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اس وقت عبدالرزاق ان کے ساتھ بیٹھے تھے اور گفتگو کے دوران انہوں نے آفریدی کو “کتے کا گوشت کھانے والا” قرار دے کر نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عرفان پٹھان برسوں پرانے واقعات کو توڑ مروڑ کر بیان کر کے پاکستان مخالف بیانیے کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنی ناکام کرکٹ کارکردگی کو چھپانے کے لیے ایسی باتوں کو موضوع بناتے ہیں، حالانکہ ان کا کیریئر مستقل مزاجی نہ دکھانے کی وجہ سے جلد ہی زوال پذیر ہوا اور نئے کھلاڑیوں نے ان کی جگہ لے لی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق کھیل کو نفرت اور تعصب سے جوڑنا افسوسناک ہے۔ عرفان پٹھان جیسے کھلاڑی پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کر کے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی کرکٹرز نے ماضی میں ورلڈ چیمپئنز لیگ کے دوران صرف شاہد آفریدی کی موجودگی پر میچ کھیلنے سے انکار تک کر دیا تھا، جو اس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

۰مکمل انٹرویو دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

https://x.com/TheLallantop/status/1956621571776196965?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1956621571776196965%7Ctwgr%5E373b22d977ea8394eb164687737ea9bcad5769ba%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2025-08-17%2Fnews-4526284.html