*پاکستان میں ذیابیطس کا بڑھتا ہوا بحران، لاکھوں افراد خطرے میں ۰*
لاہور (این این آئی) – پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح والا ملکبن گیا ہے۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایک خاموش مگر مہلک صحت کابحران ہے جو لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر دس ذیابیطسکے مریضوں میں سے ایک کو *ڈایابیٹک فٹ ڈیزیز* لاحق ہوتی ہے، جو بروقت علاج نہہونے کی صورت میں سنگین زخم یا اعضا کے کٹنے کا سبب بن سکتی ہے۔
پاکستان میں تقریباً 34 لاکھ سے زائد افراد ایسے ہیں جو ذیابیطس کی پیچیدگیوںکے باعث سنگین خطرات میں ہیں۔ ذیابیطس نہ صرف اعضا کے کٹنے کی عالمی سطح پر سبسے بڑی وجہ ہے بلکہ گردوں کی ناکامی اور دیگر سنگین امراض کا بھی اہم محرک ہے۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ذیابیطس فالج، دل کے دورے، بینائی کے نقصاناور طویل المدتی معذوریوں میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہاس بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے *جلد تشخیص، صحت مند طرزِ زندگی اوربروقت علاج* نہایت ضروری ہیں۔
