خیبر پختونخوا سیلاب: جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان

خیبر پختونخوا سیلاب: جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حالیہ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔ وہ متاثرہ علاقوں کے دورے پر گئے جہاں انہوں نے نقصان کا جائزہ لیا، امدادی کاموں کی نگرانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بونیر کی سات یونین کونسلز میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے، 134 لاپتہ ہیں جبکہ 159 افراد زخمی ہیں۔ 5,380 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 223 ریسکیو اہلکار، 205 ڈاکٹرز، 260 پیرامیڈکس، 400 پولیس اہلکار اور پاک فوج کی تین بٹالین مصروف عمل ہیں۔ متاثرین میں خوراک، خیمے اور کمبل تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ پیر بابا اور گوکند کے اہم راستے بحال کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والے راستے فوری طور پر کھولے جائیں اور پھنسے ہوئے مسافروں کو فوراً ریسکیو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی سربراہی میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جا رہا ہے