پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے سائفرکیس خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر فریق ہیں۔ سپریم کورٹمیں درخواست عمران خان کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ نے دائر کی تھی۔ اسلامآباد ہائی کورٹ نے پہلے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست خارج کر دی تھی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹیآئی) کے چیئرمین عمران خان کے جیل ٹرائل پر پابندی 20 نومبر تک بڑھا دی تھی۔
